قومی اسمبلی ، اپوزیشن ارکان کا بلاول کی تقریر کے بعد خواجہ آصف کی بجائے مراد سعید کو مائیک دینے پر شدید احتجاج

اسلام آباد (اُردو نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے بلاول بھٹو زر داری کی تقریر کے بعد خواجہ آصف کی بجائے وفاقی وزیر مراد سعید کو مائیک دینے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا ،اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ،اسپیکر کی بار بار ہدایات کے باوجود ارکان باز نہ آئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے ہٹنے سے انکار کر دیا،اپوزیشن کے شدید شور شرابہ سے بچنے کیلئے مراد سعید کو ہیڈ فون لگا کر تقریر کر نا پڑی ،ایوان گو بے بی گو کے نعروں سے گونج اٹھا ،اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ بھی نہ سنی جس پر سپیکر نے اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کر دیا