ملک بھر میں رمضان پر موسم انتہائی گرم رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں آج پہلے روزے پر شدید گرمی ہو گی، کئی علاقوں میں روزہ 15 گھنٹے سے طویل ہو گا. محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی پڑے گی‘محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں. کل سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 40 ،پشاور میں 39، اسلام آباد میں 36، کراچی میں35 اور کوئٹہ میں 31 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا.

کراچی میں صبح 9 بجے درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدر آباد اورسکھرمیں46، تربت میں 45، ملتان میں 43، لاہور ،فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 42، سرگودھا میں 41، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 37، بارکھان اور مظفر آباد میں 36، دیر میں 33،کوئٹہ اور گلگت میں 32،چترال میں 31، قلات میں 29، مری میں 24 اور اسکردو میں 22ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں یکم رمضان پر موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان پر موسم انتہائی گرم رہے گا ،ملک میں سب سے زیادہ گرمی سکھر میں پڑے گی،جہاں درجہ حرارت 45ڈگری تک پہنچے گا. جنوبی پنجاب بھی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا،ملتان میں درجہ حرارت 42،فیصل آباد میں 41،سرگودھا اور لاہور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا. کراچی اور اسلام آباد میں موسم قدرے بہتر رہے گا،اسلام آباد میں 36، کراچی میں 35جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے.