’’ یہ جنگ ہم عدالتوں میں لڑینگے ‘‘ چوہدری نثار کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے نیا بلدیاتی نظام عدلیہ میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ جنگ ہم عدالتوں میں لڑینگے ، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے مزدوروں کا مشکور ہوں،یہ حکومت اتنی جلدی کینٹ بورڈز کے الیکشن کروانے نہیں جارہی ،اگر الیکشن ہوئے تو اپنے امیدوار کھڑے کرینگے ، نئی سیاسی جماعت بنانے کا

کوئی ارادہ نہیں اور موجودہ حالات میں توبالکل بھی نہیں ،میں مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہوں اگر کوئی عہد ہ کسی کو دیا گیا ہے تو میں اس پر بات نہیں کر سکتا، شا ہد خاقان عباسی کا مشکور ہوں جو مجھ سے رابطے میں ہیں ۔ روزنامہ دنیا کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر اس نے تو ن لیگ اور پی پی پی کے ریکارڈ بھی توڑ دئیے ، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کچھ بوجھ حکومت خود بھی برداشت کرے ، سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے ، قوم کو میٹھی گولی دی جارہی ہے ،عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے ،آج کل پاکستان کی سیاست میں مصر کی منڈی لگی ہوئی ہے ہر ایک کی قیمت لگ رہی ہے۔