پاکستان کے اہم شہر میں 130مسافروں سے بھرے جہاز کو خوفناک حادثہ ، انجن کا اہم ترین پرزہ ٹوٹ گیا اور پھر ، تازہ ترین تفصیلات جانیں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں 130مسافروں سے بھرے جہاز کو خوفناک حادثہ ، انجن کا اہم ترین پرزہ ٹوٹ گیا اور پھر ، تازہ ترین تفصیلات جانیں ۔۔۔ملتان میں بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کو نقصان بھی پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ہیں اور طیارے کو ایئر پورٹ پر اتار لیا گیاہے ۔ نجی

ٹی وی کے مطابق پرندہ جہاز کے انجن کے ساتھ ٹکرایا جس کے باعث جہاز کے انجن کے بلید ٹوٹ گئے اور پرواز میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی ۔ جہاز میں 130مسافر سوار تھے ۔ تاہم پائلٹ نے مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ ایئر پورٹ پر اتار لیا جس میں 130 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے ملتان میں مسافر بریج گرنے کے باعث ایک بزر گ مسافر زمین پر جا گرا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا ۔