آج کہاں موسم خشک اور کن شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج پھربادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے،

نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برف سے موسم سرد ہو گیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے آج بھی آندھی اور گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش سے درخت، سائن بورڈز گر گئے، فیڈر ٹرپ کر گئے۔ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش برسی۔ فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ سندھ بھر میں موسم بدستور گرم رہا۔