اگرایساہواتوملک ٹوٹ جائیگا بلاول نے ملک دولخت ہونے کی وارننگ دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کی کوشش کی گئی یا اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہتے آرہے ہیں کہ ہماری جماعت

حکومت کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے اور وہ اٹھارہویں ترمیم اور جمہوری نظام کو چھیڑنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ون یونٹ کو قبول نہیں کیا تھا اور آج بھی نہیں کریں گے، کیونکہ ماضی کی آمرانہ سوچ کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا، تاہم اگر آج بھی ون یونٹ یا صدارتی نظام قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک ٹوٹے گا۔