لڑکی نے عاشق کیساتھ مل کرباپ کوکرنٹ لگاکرمارڈالا بیٹی بوڑھے باپ کو نیند کی گولیاں دے کر اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ کیا گُل کھلاتی رہی۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) آج کل ایسے ایسے و اقعات سامنے آ رہے ہیں جس کو دن کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایک لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا صرف اس وجہ سے کہ وہ اس کی پسند کی شادی نہیں کروانا چاہتے تھے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی تاہم اس کے والد اس فیصلے کے خلاف تھے۔جس کے بعد مذکورہ لڑکی نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر والد کو کرنٹ لگا کر مار دیا۔لڑکی باپ کو نیند کی گولیاں دے کر اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ تعلقات استوار کرتی تھی۔

اللہ رکھی نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں اور میں سب سے بڑی ہوں۔میں اپنے عاشق کی باتوں میں آ گئی تھی۔میرے چھوٹے بہن بھائی سو جاتے تھے اور والد کام پر چلے تھے تو میں اس سے اپنے گھر پر ملتی تھی۔ہماری دوستی تین سال تک رہی۔جب میں نے والد سے ارشاد سے شادی کی بات کی تو انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد ہم دنوں نے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ والد کے انکار کے بعد بھی ہم ملتے رہے۔

ارشاد نے کہا کہ میں سب کچھ ٹھیک کر لوں گا اور تم سے ہر صورت میں شادی کروں گا،ایک دن ارشاد نے مجھے نیند کی پانچ گولیاں دیں تو میں نے ابو کو دودھ میں ملا کر دیں جب میرے والد بیہوش ہو گئے توارشادآیا پہلے کمرے میں جا کر میرے ساتھ ناجائز تعلقات بنائے پھر مجھ سے تار مانگی اور والد کو کرنٹ لگائے میں نے اس کو منع کیا لیکن ارشاد نے کہا کہ میرے والد بھی اس دنیا میں نہیں ہیں، تمہارے بھی نہ ہوئے تو فرق نہیں پڑتا۔مزید بتایا گیا ہے لڑکی کے والد جانتے تھے کہ ارشاد نامی لڑکا اچھی شہرت کا حامل نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اس سے شادی کے مخالف تھے۔