آج کن کن شہروں میں بارش ہونے کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے ، فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، سکھر ڈویژن ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر میں بھی آج کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی گوجرانوالہ ، سرگودھامیں بھی بارش کے امکانات ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا بھی امکان ہے ۔ان کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں آج بارش کا امکان موجود ہے ۔،