وزیر خزانہ اسد عمر کو سابق ادارے نے نوکری سے کیو ں نکالا تھا؟تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اسد عمر، جیسی باتیں کرتے ہیں ، اسی وجہ سے ان کو اس ادارے سے بھی نکلنا پڑا تھا جس کے وہ سربراہ تھے ، اسد عمر بتاتو دیں کہ سمت کیاہے ؟ تحریک انصاف کا سارا سیٹ اپ ہی ایساہے ، عثمان بزدار تو ایک طرف میں عمران خان پر بھی بات کرسکتا ہوں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب نے بہت غلط طریقہ کار اختیار کیا ، اگر حمزہ شہباز کی گرفتاری ضروری تھی تو ان کودوسرا نوٹس بھی بھیجا جاسکتا تھا ، اگر آپ گرفتاری کرنے کے قابل نہیں ہیں تو نیب ٹیم کیوں حمزہ شہباز کے گھر ان کو گرفتار کرنے گئی ؟انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ تو سلوک الگ ہوتاہے ، ہمارے سپیکر کو اسلام آباد سے پکڑا جاتاہے اور سندھ میں ان کے گھر کی ایک ایک چیز کی تلاشی لی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک کاروباری ادارے کو چلانا اور ایک ریاست کو چلانا الگ بات ہے ، جیسی باتوں وہ کرتے ہیں ، اسی وجہ سے ان کو اس ادارے سے بھی نکلنا پڑا تھا جس کے وہ سربراہ تھے ، اسد عمر بتاتو دیں کہ سمت کیاہے ؟ تحریک انصاف کا سارا سیٹ اپ ہی ایساہے ، عثمان بزدار تو ایک طرف میں عمران خان پر بھی بات کرسکتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اسد عمر، جیسی باتیں کرتے ہیں ، اسی وجہ سے ان کو اس ادارے سے بھی نکلنا پڑا تھا جس کے وہ سربراہ تھے ، اسد عمر بتاتو دیں کہ سمت کیاہے ؟ تحریک انصاف کا سارا سیٹ اپ ہی ایساہے ، عثمان بزدار تو ایک طرف میں عمران خان پر بھی بات کرسکتا ہوں۔