جیل سے مستقل رہائی کیلئے نواز شریف کی سر توڑ کوششیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے پہلی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کل ہو گی ، سابق وزیراعظم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت کل ہو گی،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا،نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا ۔

عدالت ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ کو نوازشریف کی جگہ پیش ہونے کی اجازت دے،عدالت سے استدعاہے کہ سزاکیخلاف اپیل پر کل حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کو نوازشریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کوطبی بنیادوں پر 6 ہفتے کیلئے ضمانت دے رکھی ہے ۔