”پنجاب کے بڑے شہر میں شوہر جوے میں اپنی بیوی ہار گیا اور پھر ۔۔۔“انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

چنیوٹ (ویب ڈیسک )چنیوٹ میں جوا کھیلنے والا شخص اپنی بیوی ہار گیاہے اور جب اہلیہ نے غیر مرد کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو جوئے میں ہانے کے بعد غیر مرد کے ساتھ جانے کیلئے کہا جس پر خاتون نے انکار کر دیا تو اسے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خاتون کا کہناہے کہ اس کے چہرے پر تیز دھارے آلے کے ساتھ زخم لگائے گئے ، اس کا شوہر فرنیچر کا کام کرتاہے اور شراب بھی پیتا ہے ۔