بلاول نے جیل سے رہا ہوتے ہی نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی

پڈ عیدن(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیش کش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے ایک بار پھر نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیش کش کی، انھوں نے پڈ عیدن میں خطاب کے دوران اپنی پیش کش دہرائی۔بلاول بھٹو نے کہا نواز شریف سندھ آئیں، ہم انھیں ویلکم کریں گے، ہم نواز شریف کی صحت کا خاص خیال رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز)دل کے امراض کے علاج کا بہترین ادارہ ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں دنیا کی جدید ترین طبی سہولتیں دستیاب ہیں، طبی سہولتوں سے متعلق سندھ دیگر صوبوں سے آگے ہے۔قبل ازیں، بلاول بھٹو نے نواز شریف کو ضمانت اور شہباز شریف کو ان کا نام ای سی ایل سے نکلنے پر مبارک باد دی، انھوں نے کہا کہ بڑا لیڈر کبھی آمر کے سامنے نہیں جھکتا۔