پیپلز پارٹی کو جھٹکا،اہم ترین رہنما عمران خان کو پیارے ہو گئے

عمرکوٹ (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی عمرکوٹ کے رہنما اور پاکستان سوتہر کمیونٹی سندھ کے صدر منہدر دیو لاکھانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرلی ۔ منہدر دیو لاکھانی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف ایک قومی جماعت ہے میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر تحریک انصاف میں آیا ہوںپوری قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے ممتاز سیاسی سماجی اور صدراتی ایوارڈ یافتہ سماجی شخصیت ڈاکٹر ھرچند رائے لاکھانی کے فرزند منہدر دیولاکھانی نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کرکے کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما علیم عادل شیخ سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کرلی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ کافی وقت سے پیپلزپارٹی میں رہے۔ 1993میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا موجودہ حالات میں اب میں پیپلزپارٹی کےساتھ مزید نہیں چل سکتا پیپلزپارٹی اب ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو والی پارٹی نہیں رہی پیپلزپارٹی کی حکومت نے گذشتہ دس سالوں میں سندھ کی عوام کو مایوسی کےسواکچھ نہیں دیا۔ اس موقع پر علیم عادل شیخ نے منہدر دیو لاکھانی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں منہدر دیو لاکھانی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں علیم عادل شیخ نے منہدر دیو کے گلے میں تحریک انصاف کا مفلر ڈال کر منہدر دیو کو کھلاڑی بنادیا علیم عادل شیخ نے امید ظاہر کی کہ منہدر دیو لاکھانی پارٹی کے لیے اقلیتوں کے حوالے سے بہتر کام کرینگے ۔