پا کستانیوں تیا ری کر لو !ملک بھرمیں آج رات سے شروع ہو نے والی با رشیں کب تک جا ری رہیں گی ؟

اسلام آباد؛محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں آج رات سے پیرتک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے کوئٹہ، ژوب، سبی اورقلات ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ سکھر،لاڑکانہ اورکراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے ۔ ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے باعث اتوار سے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں اکثر مقامات پرتیز ہواوٗں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے ۔بالائی علاقوں کے مکین غیرضروری سفرسے گریزاوراحتیاطی تدابیراختیارکریں اس کےساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔