’’ امریکی لڑکی سے شادی کے بعد یہ تو ہو نا ہی تھا ‘‘ شادی کے کچھ ہی دن بعد امریکی لڑکی پاکستانی جوان کوتنہا چھو ڑ گئی ، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان سے شادی کے کچھ ہی دن بعد امریکی لڑکی پاکستانی جوان کوتنہا چھو ڑ گئی ، وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔۔۔۔قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی ۔ جس کے بعد ان کی دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی اور بریٹنی اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بہاولپور

پہنچ گئی جس کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔امریکی خاتون بریٹنی بھی بصارت سے محروم ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان جوڑے کو چند دن بعد ہی جدائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔مجیب الرحمن کی امریکی دلہن عائشہ ویزے کی مدت ختم ہوتے ہی اپنے آبائی گاؤں چلی گئی۔جب کہ مجیب الرحمن کا کہنا ہے کہ دلہن کے جانے کے بعد وہ ان کی حسین یادوں میں کھوئے رہتے ہیں اور میں ان کی ہادوں میں روتا بھی رہتا ہوں۔مجیب الرحمن کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بھی اداس ہیں۔ مجیب الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ جانے کے لیے دن گن رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نےا میگریشن کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اور امید ہے ایک سال میں وہ بھی امریکہ چلے جائی ن گے۔خیال رہے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان اور امریکی خاتون بریٹنی کے نکاح کی تقریب نومبر میں منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بریٹنی 2016ء میں ہی اسلام قبول کر چکی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنےشوہر مجیب الرحمان سے بہت محبت کرتی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے

2013ء میں پاکستان میں دلچسی لینا شروع کی۔ میرے اسلام قبول کرنے کی سب سے بڑی وجہ پاکستان ہے۔مجھے اسلام،پاکستانی کلچر،پاکستانی کھانے اور یہاں کے لوگوں نے بہت متاثر کیا۔میں مجیب سے کچھ ماہ پہلے ملی تھی اور مجیب اور ان کی فیملی نے مجھے قبول کیا۔اواضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 3 امریکی لڑکیاں پاکستانی شہریوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچیں اور پاکستان پہنچتے ہیں شادیاں رچا لیں۔ غیر ملکی خواتین کا پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے کا رجحان تاحال جاری ہے۔