مریم اورنگزیب ، کوٹ لکھپت جیل اور رکشا ، دیکھئے ویڈیو

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے اور تمام لیگی رہنما جیل پہنچ رہے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب اور مریم نواز شریف بھی پہنچ گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیل کے باہر دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ن لیگی کارکنان اپنے لیڈر کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع تھے اور نعرے بازی کرنے میں مصروف تھے تاہم اس موقع پر مریم اورنگزیب بھی ملاقات کیلئے پہنچیں لیکن وہاں کارکنان کا رش بہت زیادہ تھا جس کے باعث وہ رکشے میں بیٹھ کر جیل کے دروازے تک گئیں ۔ مریم اورنگزیب کی رکشے میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی جہاں وہ وائرل ہو گئی جس کے بعد یہ ویڈیو نیوز چینلز تک پہنچ گئی ۔