وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت حماد اظہر وزارت کے ٹھاٹھ بھلا کر عوام کے ساتھ کھانا کھانے ڈھابے پر پہنچ گئے

اسلام آباد (اردو نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت حماد اظہر کھانا کھانے جی ٹی روڈ پر واقع ڈھابے پر پہنچ گئے۔ڈھابے پر موجود عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔

تاہم تمام تر تنقید کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم عوام کے اطمینان کے لیے مختلف اقدامات کرتے رہتے ہیں۔موجودہ حکومت کے وزراء کی سب سے بڑی مثبت بات انکا عوا می انداز ہے۔

اسی عوامی انداز کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے وزراء عوام میں مقبول ہورہے ہیں۔تحریک انصاف کے وزراء کی سب سے خاص بات انکا عوام میں گھل مل جانا ہے۔ان کی ان سرگرمیوں کے باعث عوام اور حکمرانوں میں موجود فاصلے تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔

وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت حماد اظہر کےایسے ہی ایک اور چھوٹے سے قدم نے عوام کے دل جیت لئیے۔دونوں وزرا ٹھاٹھ باٹھ بھلا کر جی ٹی روڈ پر واقع ڈھابے پر کھانا کھانے پیہنچ گئے۔اس موقع پر عوام نے دونوں وزراء کو اپنے درمیان پایا تو انکی خوشی کی انتہاء نہ رہی ۔عوام نے نہ صرف انکے اس قدم کی تعریف کی بلکہ ان دونوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔