حکومت کاجمعرات کوعام تعطیل کااعلان

کراچی(ویب ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔واضح رہے بینظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں لیاقت باغ میں شہید کیا گیا تھا۔