پیٹرول 20 روپےفی لیٹرہوگیاکیاواقعی؟۔۔۔ ناقابل یقین خبر کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر لاکھوں ملین فلاورز کے ساتھ کئی پیجز نے ایک بریکنگ نیوز شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم کر دی ہیں اور اب پٹرول 20 روپے فی لیٹر ملے گا۔تاہم ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بلکہ مذکورہ خبر کو ایک پرانے ویڈیو کلپ سے لیا گیا ہے جس میں ایک نجی ٹی وی چینل پٹرول کی قیمت کم ہونے کی خبراپریل فول ڈے پر ناظرین کے سامنے پیش کرتا ہے۔فیس بک کے ایک بیج جس کے فالورز کی تعداد 1.9 ملین ہے۔ اس نے اس خبر کو یہ لکھتے ہویئے شئیر کیا ہے کہ۔ ‘ بریکنگ

نیوز، حکومت نے پاکستانیوں کی خاطر پٹرول 20 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔یہ آفر کب تک ہے؟ ویڈیو دیکھیں۔ اس پوسٹ میں نجی ٹی وی چینل کی خبر کو شئیر کرتے ہوئے کچھ ایسی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں جس میں پاکستانی عوام خوشیاں منا رہی ہے۔تاہم اس خبر کی اصل حقیقت تو یہ ہے کہ اسے نجی ٹی وی چینل کے ویڈیو کلپ میں سے لیا گیا ہے جو کہ یکم اپریل کو اپریل فول ڈے کے موقع پر بنائی گئی تھی۔جس میں عوام کو فول بننے سے خبردار کرنے کے لیے یہ خبر دی جاتی ہے کہ پٹرول 20روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم کا بھی پاکستان میں مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔تاہم ویڈیو کے آخر پر اینکر بتاتی ہے کہ میر خواہش ہے کہ تمام خبریں سچ ہوں کیونکہ ہر پاکستانی یہی چاہتا ہے لیکن آج اپریل فول ڈے ہے۔ایسی کسی خبر کو بھی ماننے سے پہلے تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کوئی آپ کو فول نہ بنا سکیں۔نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تو ایک چھوٹا سا مذاق تھا تاہم اب یہ خبر سوشل میڈیا پر دوبارہ سے شئیر کی جا رہی ہے اور اس خبر سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔