پاکستانی مردوں کی دھوم ، ایک اور پردیسی لڑکی پشاور کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی

پشاور (ویب ڈیسک )حالیہ کچھ عرصہ کے دوران بیرون ملک سے اپنی زندگی کا ساتھی تلاش کرتے ہوئے کئی غیر ملکیوں لڑکیوں کی یہ تلاش پاکستان آکر ختم ہوئی اور انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ شادی رچا کر اپنے دکھ سکھ کا ساتھ چن لیا ہے ۔ تاہم اب ایک اور غیر ملکی نوجوان لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر سات سمندر پار کر کے

آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیاءکی نوجوان لڑکی نے پشاور آکر پاکستانی لڑکے سے شادی رچالی ہے ۔ملائیشیاءکی رہائشی لڑکی کے والد شانگلہ کے رہنے والے تھے جبکہ اس کی والدہ ملائیشیاءکی رہائشی تھی ۔ نور فدیحہ کی پشاور کے نوجوان قاسم علی کے ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے دستی ہوئی اور وہ وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی ۔یہ بھی معلومات سامنے آئی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ آن لائن کا بھی کرتے تھے تاہم اسی دوران وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے ، نور فدیحہ پشتو ، انگلش اور ملائیشیاءکی زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کی صلاحیت رکتھی ہیں ۔