شیخ رشید کے نزدیک آصف زرداری کے وہ تین اسٹائل جو اُن کے مستقبل کا حال بتا دیتے ہیں

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا آصف علی زرداری کے تین سٹائل بڑے مشہور ہیں کہ جب وہ صدر بننے والے ہوں تو وہ سوٹ میں آ جاتے ہیں ۔ جب ہسپتال میں ضمانت کرانی ہو تو چھڑی پکڑ لیتے ہیں اور جب جیل جانے لگتے ہیں تو پگڑی پہن لیتے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں ، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیے آئی ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا فضل ہے ریلوے پر لوگوں نے اعتماد کیا ، اللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10 ارب کا اضافہ کریں گے ، بائیس یا تئیس دسمبر کو رحمان بابا ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں