پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی ، حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے ، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں ، حکومتی پہلوانوں کی کشتی لڑنے کی نوبت نہیں آئے گی ، حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے ، پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا تعاون درست جارہا ہے ، کہیں کہیں کوئی درا ڑ آ جاتی ہے لیکن وہ نظریات میں اختلافا ت اور اس قسم کی دوسری چیزوں کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شروع سے یہ بات کررہا ہوں کہ یہ پہلوان اپنے بوجھ سے نیچے گریں گے اور ان کو کشتی کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت اپنی تباہی کی خود ذمہ دار بنے اور ان کو یہ نہ کہنے کا موقع ملے کہ ہمیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ، حکومت خود کشی کر رہی ہے ، ہم نے پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی ، حکومت نے اپنی قبر خود کھود لی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی سیاسی اختلاف نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں