نوکریاں ہی نوکریاں ،اہم ترین سرکاری محکمے نے ملازمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس میں 2 ہزار 2 سو بلوچ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔ پیر کو وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ریاستی اداروں میں ملازمت کے مواقع دیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد مذکورہ فیصلہ بلوچ نوجوانوں کے مفاد میں کیا گیا تھا۔مراد سعید نے بتایا کہ قوانین کے مطابق بلوچستان میں وفاقی ملازمتوں کا کوٹہ صرف 6 فیصد ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر مملکت نے بلوچ نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور قوم کی خدمت میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں