’’تحریک انصاف کا جادو چل گیا ‘‘ پاکستانیوں کیلئے صبح صبح خوشی کی خبر آگئی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’تحریک انصاف کا جادو چل گیا ‘‘ پاکستانیوں کیلئے صبح صبح خوشی کی خبر آگئی ۔۔پاکستان ریلوے نے یکم دسمبر کو صرف ایک دن میں 60.55 ملین روپے مالیت کے 51ہزار610مسافر ٹکٹ فروخت کر کے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق صرف 20 ملین روپے کے مسافر ٹکٹ ای ٹکٹنگ کے ذریعے فروخت کئے گئے ہیں۔ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سے پاکستان ریلوے کو بھاری ریونیو ملنے کی توقع ہے۔قبل ازیں پاکستان ریلوے نے رواں سال 27 نومبر کو ایک ہی دن میں 50.62ملین روپے کے ٹکٹ فروخت کئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں