آصف علی زرداری نے جیل جانے کیلئے تیاری مکمل کرلی ، سیئرصحافی حامد میر کا انکشاف

تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے جیل جانے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے ، پنجاب کی جیل میں جائیں گے تو کونسے ڈاکٹرز اور ادویات مہیا کی جائیں گی اور اگر سندھ کی جیل میں جانا پڑا تو انتظام کیا ہو گا ، اب ان کی کوشش ہے کہ حکومت ان کو جیل پہنچا دے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتانا چاہئے کہ ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے ؟ حکومت کے چلنے یا نہ چلنے کے بارے میں آصف زرداری کی اپنی رائے ہے اور وہ خود جیل جانا چاہتے ہیں ، آصف زرداری کی کوشش ہے کہ حکومت کسی طرح ان جیل پہنچا دے اور اس کے بعد بلاول کے لب و لہجے میں تبدیلی آجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے زرداری صاحب نے بڑی تیاری کی ہوئی ہے کہ اگر پنجاب کی جیل میں جائیں گے تو کون کون سے ڈاکٹر ان کو کونسی ادویات پہچائیں گے اور سندھ کی جیل میں جائیں گے تو وہاں کیا ہوگا ؟ اس حوالے سے آصف زرداری کی تیاری مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے پر الفاظ کی بازیگری نہیں کی جاسکتی ، اگر حکومت نے جنوبی صوبہ بنانا ہے تو اپوزیشن کی دوپارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سے کسی ایک کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں