سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے اپنے ہی بھائی پر تنقید کے نشتر ، وزیر خزانہ اسد عمر کو 10 میں سے صفر نمبر دیدیئے

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے معیشت پر حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اپنے بھائی وزیر خزانہ اسد عمر کو 10 میں سے صفر نمبر دیدیئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اس سال ٹو ٹریلین قرض لے گی ۔ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ معاشی حوالے سے حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں گیارہ روپے اضافہ کیا گیا اور پھر قیمت کم کی گئی ، یہ فیصلہ کس کے کہنے پر ہوا ؟ تحریک انصاف کی حکومت ٹو ٹریلین قرضہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ کی کارکردگی سے بالکل مطمن نہیں ہیں ، ابھی تک حکومت نے پارلیمانی کمیٹیاں تک نہیں بنائیں ، معاشی کا رکردگی کے حوالے سے میں تحریک انصاف کی حکومت کو 10 میں سے صفر نمبر دیتا ہوں ۔

Loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں

Enjoy this blog? Please spread the word.