ریحام خان اور گلالئی تو ہمت ہار گئیں مگر سلیم صافی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے ، عمران خان اور اسد عمر کو نشانے پر رکھ لیا

تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو جب ان کا بھائی صفر نمبر دیتا ہے تو کسی کی کیا مجال ہے ؟ کہ ان کی کارکردگی پر کوئی بات کرے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ میں ملکی معیشت کے حوالے سے اس لئے پریشان نہیں ہوں کہ عمران خان نے کبھی اپنی معیشت کو ترتیب نہیں دیا اور نہ کبھی خان صاحب نے پرس رکھا ہے ، ان کیلئے کبھی جہانگیر ترین خرچ کرتے ہیں تو کبھی انیل مسرت خرچ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اپنی ذات کی بڑی خوبصورتی سے مارکیٹنگ کر سکتے ہیں ۔

ان کی توجہ اسی طرف ہوتی ہے ، وہ حکومت میں آنے سے قبل بھی اپنی مارکیٹ بڑی خوبصورتی سے کرتے رہے ہیں ، اسد عمر کو ان کے بھائی زبیر عمر سے زیادہ کوئی نہیں جانتا جب ان کا سگا بھائی ان کو صفر نمبر دیتا ہے تو کسی کی کیا مجال ہے؟ کہ ان کی کارکردگی پر کوئی با ت کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نوازشریف میں طریقہ واردات کا فرق ہے ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، پارلیمنٹ کے حوالے سے جو رویہ نوازشریف کا تھا ، اب وہی رویہ عمران خان کا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں