’’پاکستانی کھیل کے میدان سوگ میں ڈوب گئے ‘‘ پاکستان کا بیٹا اور قومی ہیرونوازشریف نے پاکستان کی قومی سلامتی کی اینٹ سے اینٹ بجادی ملک دشمن ملک کے ساتھ مل کر ایسا بھیانک کام کر ڈالا کہ پاکستان کے حساس اور قومی سلامتی کے اداروں نے کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانیوں کا خفیہ اور حساس ڈیٹا ایک غیر ملکی فرم کے ساتھ شئیر کیے جانے کا بھیانک انکشاف ہواہے۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک آن لائن میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شئیرکیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے یہ ڈیٹا الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو حمایت دلوانے کےلئے ایک طاقتور مغربی ملک کی فرم کے حوالے کیا ۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف مہم کو ایک بڑی مغربی ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل تھی۔نوجوانوں اور عوام کو بھی ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے پیچھے بھی یہی غیر ملکی ڈیٹا فرم ہے۔ذارئع کے مطابق سکیورٹی اور حساس اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس بارے میں چینل کے سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ حکومتوں کا کام اداروں اور ملک کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور اپنے عوام کا تحفظ کرنا ہے ۔ اور اس سے بھی تشویشناک بات یہ ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوا کہ اس مغربی ملک کی فرم نے یہ ڈیٹا ایسے طاقتوں کے ساتھ شئیر کر دیا ہو جو پہلے ہی سے پاکستان کے استحکام اور قومی سلامتی کی اینٹ سے اینٹ بجا دینا چاہتی ہیں۔ اس معاملے کی کڑی تحقیقات ہونی چاہئیں اور معاملہ ثابت ہونے پر قومی سلامتی کے اداروں کو سابق وزیر اعظم کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں