عمران خان کو گہرا صدمہ ۔۔ انتقال کی خبر سے خاندان سوگ میں ڈوب گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے خالہ زاد بھائی اور سابق ہاکی پلیئر نادر خان برکی جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ بوریوالا میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خالہ زاد بھائی اور سابق ہاکی پلئیر کافی عرصے سے علیل تھے ۔ہ دل کے عارضہ میں مبتلا اور گذشتہ کئی روز سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تاہم کل وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔انکے جسد خاکی کو لاہور سے بوریوالہ منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ان کا خاندان دکھ اور سوگ میں ڈوب گیا۔مستقل رہائش ہونے کے باعث نادر خان برکی کے اہل خانہ نے بوریوالہ میں انکی تدفین کا فیصلہ کیا ۔وہیں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔انکی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ سمیت دوست احباب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی نے جنازے مین شرکت کی جبکہ ن لیگی رہنما بھی انکی آخری رسومات میں شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں