دوسروں پراُنگلیاں اٹھا کرعمران خان اوردرباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو کا وزیرِاطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دوسروں پرانگلیاں اٹھا کرعمران خان اوردرباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں ، ملک کو قرض کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے دعوے کرنیوالے یوٹرن لے رہے ہیں ۔ فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ فواد چودھری الیکشن سے پہلے کیے وعدے اور دعوے پورے کریں ، قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے ۔