انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ چین کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اس ملک جانے کی تیاری کر لی جس کا انتظار پاکستانیوں کو بھی کب سے تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ چین کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اس ملک جانے کی تیاری کر لی جس کا انتظار پاکستانیوں کو بھی کب سے تھا ۔۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور چین کے بعد ملائیشیا کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نومبر کے تیسرے ہفتے دورہ ملائیشیا کا امکان ہے، وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ 3 روزہ ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے 6 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے 15 معاہدوںپر دستخط ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں