45 برس کی عمر میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کےگھرخوشیاں ہی خوشیاں ہرطرف سے مبارکبادیں

جہانیاں (مانٹرینگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم ،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پینتالیس برس کی ہو گئیں ان کی 45ویں سالگرہ آج (اتوار کو)منائی جائے گی۔ ملک بھر میں سادگی سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کارکن سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔مسلم لیگ ن لائرز فورم جہانیاں کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

مریم نواز لاہو ر میں 28اکتوبر 1973کو پیدا ہوئیں انہوں نے سیاسی اور سماجی ورکر کے طور پر 2012ء میں اپنے ہی خاندان کے رفاہی ونگ سے آغاز کیا اور سیاسی خاندان سے تعلق کی وجہ سے سابق وزیر اعظم بے نظربھٹومرحومہ کی طرح مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ سیاست میں آئی ہیں جبکہ 2013ء کے انتخابات میں میاں نواز شریف نے لاہور میںانتخابی مہم کی انچارج مقرر کیا تاہم اسوقت مسلم لیگ ن کی قیادت کرپشن سمیت بحران کا شکار ہے اور 6جولائی 2018ء کو عدالت نے جعلی دستاویزات پیش کرنے جرم کی معاونت میںسات سال قید اور دوملین پوئونڈ کی سزاء سنا رکھی اور ہائیکورٹ سے سزاء معطلی پر رہائی ہوئی ۔