این اے 53 اسلام آباد ، تحریک انصاف کے علی نواز اعوان 56 ہزار 664 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے

این اے 53 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان 56 ہزار 664 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا وقار نے 32 ہزار 171 ووٹ حاصل کئے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ 53 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان نے کامیابی حاصل کرلی ، انہوں نے 56 ہزار 664 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار 32 ہزار 171 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔