ٕٕٕٕ’’ نواز شریف اور اُن کی دختر نیک اختر خاموش کیوں ہیں ، اچانک وہ جھاگ کی طرح کیوں بیٹھ گئے ، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ‘‘ ، سینئر صحافی ہارون الرشید کا ٹویٹ

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ا ن کی صاحبزادی مریم نواز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ آج بھی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے نواز شریف سے گفتگو کی کوشش کی تو انہوں نے میڈ یا سے زیادہ بات نہ کی ۔ اس حوالے سے ہارون الرشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران ہو جائیں گے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف خاموش کیوں ہیں ، ان کی دختر نیک اختر کیوں خاموش ہیں ؟ اچانک وہ جھاگ کی طرح کیوں بیٹھ گئے ؟کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے نواز شریف سے سوال کیا کہ رانا مشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھا یا کچھ اور ؟ نوازشریف ایک لمحہ رکے اور جواب شعر پڑھ کر دیا ,کہا کہ ” عالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے ، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیئے ہوئے “۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کا شہبازشریف نے نوٹس لیا ہے ۔ سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کے بارے میں آپ بہتر جانتے ہیں ، میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں ۔ نواز شریف نے میڈیا سے زیادہ بات نہ کی ۔