وزیراعظم ہاﺅس کی اندرونی ویڈیو کے بعد اب اسلام آباد میں قائم پنجاب ہاﺅس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں آئی اور عمران خان وزیراعظم بنے تو سادگی مہم کا اعلان ہوا اور وزیراعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کے اعلان کیساتھ کئی پرتعیش گاڑیوں کی نیلامی بھی ہونے جا رہی ہے جبکہ گورنر ہاﺅسز اور وزیراعلیٰ ہاﺅسز کو بھی عوام کیلئے کھولا جائے گا ۔ حکومت نے وزیراعظم ہاﺅس کے اندرونی مناظر کی ویڈیو جاری کی تو پرتعیش محل دیکھ کر ہر پاکستانی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ غریب پاکستانیوں کے حکمران کس قدر شاہانہ زندگی گزارنے میں مصروف ہیں ۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اب اسلام آباد میں قائم پنجاب ہاﺅس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسے دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے ہیں ۔ صحافی امیر عباس نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہاں لوگ غربت اور بیماریوں سے خون تھوکتے ہیں ، ننگ اور افلاس ملک کی اکثریت کا لباس ہو ، 15 لاکھ سے زائد بچے بڑے شہروں میں بھکاری ہوں ، تین کروڑ سے زائد جھونپڑیوں ، کچے گھروں کے مکین یا بے گھر ہوں اور وہاں کے حکمران عظیم الشان محلات میں مست ہیں ۔

دیکھیں پنجاب ہاﺅس کے اندرونی مناظر پہلی بار۔۔۔“