کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی رائے ونڈ کے مقامی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے

لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ کے مقامی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے پارک کے 2 ملازموں کو گرفتار کر لیا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے لاہور کے مطابق مقامی وسٹا پارک میں جھولا ٹوٹ گیا ، بچے وسٹا پارک میں لگے کشتی جھولے میں سوار تھے کہ اس کا لاک کھل گیا اور جھولا ٹوٹنے سے بچے کئی فٹ ہوا میں اچھلنے کے بعد دور جا گرے ، پارک میں موجود لوگوں نے بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔

جھولا ٹوٹنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پارک کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ یاد رہے اس سے قبل کراچی کے عسکری پارک میں گزشتہ ماہ جھولا گرنے سے 12 سالہ بچی کشف جاں بحق اور دیگرسات افراد زخمی ہو گئے تھے ، جھولا چینی کمپنی و انجینئرز نے لگایا تھا اور جسے عوام الناس کے لیے واقعہ سے ایک ہفتہ قبل ہی کھولا گیا تھا ، عسکری پارک میں جھولا گرنے کی ذمہ داری پارک انتظامیہ اور جھولا لگانے والے ٹھیکیدار پر عائد کی گئی تھی ۔