سدھو نے دل جیت لیئے !! نجوت سنگھ سدھو نے دوستی کا حق ادا کر دیا،پا کستان پہنچتے ہی ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ عمران خان بھی خو شی سے جھوم اٹھے

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی کرکٹر اور سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے۔ وہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور آئے ہیں۔سدھو نے چند روز قبل انتخابی نتائج آنے کے بعد عمران خان سے ملنے اور ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سدھو نے لاہور آمد کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ میری جانب سے پوری پاکستانی قوم اور عمران خان کو پرامن انتخابات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ میں بھارت سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار اور کھلاڑی تمام دنیا میں عوام کے درمیان محبت اور پیار کو فروغ دیتے ہیں، میرا پاکستان کا دورہ صرف اور صرف عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ہے اور میں اپنے دوست کی دعوت پر خصوصی طور پر آیا ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بھارت سے عمران خان کیلئے صرف ایک شال کا تحفہ لایا ہوں اس کے علاوہ ان کے ساتھ میری اور میرے دوستوں و اہلخانہ کی ان گنت دعائیں ہیں ۔