تحریک انصاف نے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ، ایم کیو ایم نے بھی حمایت کر دی

تحریک انصاف نے حلیم عادل شیخ کواپوزیشن لیڈرنامزد کیا ہے ، ایم کیوایم نےسندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کی حمایت کرے گی ، پیپلزپارٹی کوسندھ اسمبلی میں ٹف ٹائم دیں گے ، رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حمایت کا شکرگزارہوں ، تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں 30 ارکان ہوں گے ، پیپلز پارٹی کو کرپشن سے دور رکھنے کیلئے مضبوط اپوزیشن کریں گے ۔