سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کیس ، نیب پشاور نے عمران خان کو 7 اگست کو طلب کر لیا

نیب پشاور نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے جس میں انہیں نیب پشاور نے 7 اگست کو طلب کرلیا ہے ۔ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک اور سول ایوی ایشن کے افسران کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جا چکے ہیں ۔