کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں کا رینجرز کی چوکی پر حملہ

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس میں دو رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دھماکہ حب چوکی کے قریب ہوا ہے ، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دھماکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا ہے ۔