آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ کن علاقوں میں بارشیں ہوگئیں؟محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محمکہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت 11، قلات میں10، بارکھان اور سبی میں 25، دالبندین اور نوکنڈی میں 23، گوادر، جیونی، تربت اورپسنی میں 26، خضدار اور ژوب میں 21، لسبیلہ میں 28، پنجگور میں 22 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا تھا، تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیص د ہے۔

شہر میں موجودہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ماہرین نے کہا کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیاجائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔یاد رہے کہ 2015 میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئی تھیں۔