’’ قطری خاندان کے ساتھ کاروبار اور کسی ٹرانزیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا ‘‘ ، قطری شہزادے کے متعلق مریم نواز کا نیا موقف

عدالت کی جانب سے قطری شہزادے کے خط سے معلق پوچھے جانے والے سوال پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قطری خاندان کے ساتھ کاروبار اور کسی ٹرانزیکشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا ۔ عدالت کی جانب سے مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ ”کیا آپ قطری شہزادے کے 2016 میں لکھے گئے خط کے متن کی تصدیق کرتی ہیں ؟ “ ۔ عدالت کے اس سوال پر مریم نواز نے کہا کہ قطری شہزادے نے اپنے خط کے متن کی تصدیق کی ، قطری شہزادے نے جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا ، وہ اپنے پیلس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے بھی تیار تھا ۔ مریم نواز نے کہا کہ قطری خطوط اور منی ٹریل پرورک شیٹ سے متعلق سوال کا مجھ سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان سے متعلق متفرق درخواستوں میں فریق ہوں ۔ قطری خاندان کے ساتھ کاروبار اور کسی ٹرانزیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا ، استغاثہ کے شواہد سے بھی میرا قطری خاندان سے کاروبار میں کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوتا ۔