” منجی تھلے ڈانگ پھیرو ، کیپٹن صفدر نیچے سے نکلیں گے ، کیپٹن صفدر کی اسمبلی تقریریں سنیں اور ویڈیو کلپس دیکھیں ، پتہ چل جائے گا “ ، رؤف کلاسرا نے مریم نواز کو آئینہ دکھا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بیان دیا تو سینئر صحافی روف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے ۔ احسن اقبال پر حملے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حملہ آور صرف ایک کردار ہے ، جو اس کی سرپرستی کررہے ہیں اور جو ان جیسے لوگوں کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے بھڑکاتے ہیں اصل ذمہ دار وہ ہیں ۔

اس پر جواب دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا کہ ” منجی تھلے ڈانگ پھیرو ، کیپٹن صفدر نیچے سے نکلیں گے جو ہر جگہ یہی نعرے مار رہے ہوتے ہیں ، جرات کریں تھوڑی سی اور اس کا نام لیں جو معاشرے میں مذہبی منافرت ، بگاڑ اور فساد کے لیے کام کر رہے ہیں ، کیپٹن صفدر کی اسمبلی تقریریں سنیں اور ویڈیو کلپس دیکھیں ، پتہ چل جائے گا “ ۔