’’ کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشور کا ، ایجنڈا کسی اور کا تھا ‘‘ ، نواز شریف کا پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے پر طنز

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ ’ کل جلسہ لاہورکا ، مجمع پشاور کا ، ایجنڈا کسی اور کا تھا ، یہ ہے عمران خان کی اصولی سیاست اور اس کی منہ بولتی تصویر، ہم یہ کھوکھلے نعرے پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا چلا ، جو کچھ خیبرپختونخواہ میں کیا دنیا کو پتا لگ گیا ، اس کےمقابلے میں جو مرکز اور پنجاب میں ہوا کوئی مقابلہ نہیں‘ ۔

انہوں نےکہا کہ ’آج پنجاب دیکھیں ، پھر سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان دیکھیں ، لاہور دیکھیں اور دیگر شہر دیکھیں ، دور دور تک کوئی مقابلہ اور موازانہ نظر نہیں آتا ، فرق صاف ظاہر ہے ، (ن) لیگ جب بھی آئی ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا ، آج ملک میں انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے ، اسلام آباد میں نیا ائیرپورٹ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ، میں اس کا افتتاح نہیں کرسکا ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس میں ہماری خدمات ہیں ، ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے‘۔