’’ ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو مگر یاد رکھو کہ عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے ‘‘ ، مریم نواز کا ٹویٹ

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تاحیات تحت نااہل قرار دیا ۔ خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو مگر یاد رکھو کہ عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے ۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ کے عوام کو گاڈ فادر سے نجات دلائی ۔ دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے خواجہ آصف سے فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔