قومی شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا نوٹی فیکشن جاری ، اطلاق آج سے ہوگا

نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا ۔ نادرا کی طرف سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق نئے نارمل آئی ڈی کارڈ کی ارجنٹ فیس 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 2150 روپے ہے ۔ شناختی کارڈ کی نارمل توسیع 400 روپے، ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 میں ہوگی ۔ نیا اسمارٹ کارڈ 750 روپے ، ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو 2500 روپے میں جاری ہوگا ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4 ہزر 250 روپے ہوگی ، اسی طرح ارجنٹ کارڈ کی فیس 6 ہزار 350 جبکہ ایگزیکٹو فیس 8 ہزار 450 روپے ہوگی ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4 ہزار 600 ، ارجنٹ فیس 6 ہزار 700 اور ایگزیکٹو کارڈ کی فیس 8 ہزار 800 روپے ہوگی ۔