گوجرانوالہ میں ایک 22 سالہ دلہن اپنی مہندی کی تقریب کے بعد اپنے کمرے میں آکر لیٹ گئی،،آدھی رات کو اس کا سگا بھائی اس کے کمرے میں آیا اور ایسا کام کر ڈالا کہ ہر کوئی لرز گیا

گوجرانوالہ: اپنے دل کے راجہ کے ساتھ گھر بسانے کی خواہش رکھنے والی گوجرانوالہ کی رہائشی ایک 22سالہ لڑکی کےسارے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے اور اس دلہن کا لباس پہننے کی بجائے کفن اوڑھنا پڑ گیا ۔ افسوسناک واقعہ تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقے مدو خیل وڑائچ میں پیش آیا جہاں 22سالہ صائمہ گائوں کے ایک نوجوان لڑکے عامر بشیر سے پسند کی شادی کررہی تھی۔ تاہم اس کے گھر والے اس شادی سے خوش نہ تھے ۔ لیکن لڑکی نے جیسے کیسے ضد کرکے اپنی شادی ہی مقرر کرد ی ۔ اور مہندی کی تقریب پر خوب ڈھول ڈھماکے کروانے کے بعد اپنے کمرے میں آکر سوگئی ۔ تاہم اس کے بھائی عنصر کو یہ شادی کسی طرح ہضم نہیں ہورہی تھی۔ وہ رات کے پچھلے پہر اس کے کمرے میںگھس آیا اور اسے پستول کی گولیوں سے بھون ڈالا ۔اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔