نیوز اینکر ثناء مرزارشتہ اذدواج سے منسلک ہوگئیں ،دولہاکون ؟کیاکرتاہے ،جان کردنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد: ملک میں شادیوں کاسیزن چل نکلاہے ۔کچھ دنوں پہلے ملک کے معروف اداکار فیروز خان کی شادی ہوئی جبکہ اس کے بعدملک کی معروف اینکرثنامرزاکی شادی کی خبریں بھی میڈیاپرگردش کررہی ہیں ۔سوشل میڈیاسائٹس پرنیوزاینکر کی شادی کی تصویریں گردش کررہی ہیں جن میں وہ دلہن کے روپ میں اپنے میاں اوراپنے شعبے سے وابستہ دیگرساتھیوں کے ہمراہ بیٹھی ہیں ۔نیوزاینکرسعدیہ افضال نے ثنامرزاکی شادی کی تصاویرسوشل میڈیاسائٹ پرشیئرکیں اورساتھ ہی ثنا مرزاکوشادی کی مبارکبادبھی دی ۔ذرائع کے مطابق ثنا مرزاکے شوہرڈاکٹرہیں اورشادی کی تقریب کل اسلام آبادمیں منعقدہوئی۔