شکریہ عمران خان! چیئرمین سینٹ بننے کے بعد صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: نو منتخب چئیرمین سینیٹ نے پہلے ہی خطاب میں شکریہ عمران خان کا نعرہ لگا ڈالا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام عمران خان کےتہہ دل سےمشکور ہیں،عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 4مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کا دن تھا۔

اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی۔نو منتخب چئیرمین سینیٹ نے پہلے ہی خطاب میں شکریہ عمران خان کا نعرہ لگا ڈالا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام عمران خان کےتہہ دل سےمشکور ہی۔عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔بلوچستان کےعوام کوپارلیمان میں اہم مقام دلوانےپرعمران خان کےمشکورہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ان پر انشاءاللہ پورا اتروں گا۔