بشریٰ مانیکا نے عمران خان سے شادی کے وقت ایسا کام کردیا جو جمائمہ اور ریحام بھی نہ کر پائی تھیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران نے شادی کی ہیٹرک تو مکمل کر لی لیکن ان کی تیسری بیوی نے ایسا کام کردکھا یا جو ان کی پہلی 2سابقہ بیویاں بھی نہیں کرپائی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی کچھ دیر قبل بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصاویر منظر عا م آئی ہیں اور ان تمام تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی نئی نویلی دلہن نے نکاح کی تقریب کے موقع پر گھونگٹ نکالا ہواہے ، یہی نہیں دلہن نے خود کو سر سے لے کر پاوں تک ڈھانپ رکھا ہے۔بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک روحانی خاتون ہیں اور عمران کی روحانی پیشوا بھی ہیں شاید یہی ایک وجہ ہے کہ انہوں نے شادی کے موقع پر بغیر نقاب تصاویر اتروانے سے گریز کیا ہو۔

کپتان کی دوسری بیوی جو کہ ایک معروف ٹی وی چینل بی بی سی نیوز کی میزبان بھی رہ چکی ہیں کی جب خان صاحب کے ساتھ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں ان میں دیکھا جا سکتا تھا کہ انہوں نے چہرہ نقاب سے نہیں چھپایا تھا بلکہ ان کی مسکراتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے گولڈن رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ریحام کی عمران سے 2015میں شادی ہوئی جو بد قسمتی سے زیادہ دیر تک نہیں پائی اور کچھ ماہ گزر جانے کے بعد دونوں باہمی رضا مندی کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

عمرا ن خان پہلی بیوی جمائمہ ملک جن سے عمران خا ن کی شادی بیرون نے ملک ہوئی تھی نے شادی کے موقع پر پوری طرح سے سفید رنگ کا مغربی لباس اور سر پر ایک ٹوپی بھی پہنی ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ جمائمہ اور عمران خان کی شادی 1995میں ہوئی جوکہ 2004تک رہی بعد ازاں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی ۔ شادی کے اس عرصے کے دوران عمران خان کے جمائمہ سے بچے پیدا ہوئے جن کے نام سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان ہیں ۔